Urdu Potery by Pir Naseeruddin Naseer Beautiful Urdu Potery [with image ] By Pir Syed Naseeruddin Naseer In Urdu Language ️آج اک بادہ کش مسرور میخانے میں ہے ️تازہ تازہ اِسکے ، اُس کے ، سب کے پیمانے میں ہے ️شیخ جل اُٹھے گا تو ! وہ شعلہ میخانے میں ہے ️مئے نہیں یہ اک دہکتی آگ پیمانے میں ہے ️اپنا دیوانہ بنا لیتا ہے ساری خلق کو ️اک ادائے خاص ایسی اُسکے دیوانے میں ہے ️دیر بوتل کے اُٹھانے میں لگے گی کچھ نہ کچھ ️مجھ کو اتنی ہی بہت ہے جتنی پیمانے میں ہے ️میکدے میں آنے والو میکدہ مت چھوڑنا مرنے جینے کا مزا کچھ ہے تو میخانے میں ہے پی رہا ہوں ، جی رہا ہوں ، شاد ہوِں ، مسرور ہوں ️زندگی ہی زندگی لبریز پیمانے میں ہے ️دل کی بے کیفی کا یہ عالم ہُوا بعدِ جنوں لُطف جینے کا نہ گُلشن میں ، نہ ویرانے میں ہے دھیان ہے آہٹ پہ ، حسرت دل میں ہے ، آنکھوں میں ہے دم ️ہم چلے دُنیا سے اُنکو دیر اگر آنے میں ہے ️جاگ اُٹھی قسمت مقدر جگمگا اُٹھا نصیر جلوہ فرما آج کوئی میرے کاشانے میں ہے۔ |
1 Comments
Good
ReplyDelete